آٹا گندم اور چینی مافیا کے سرغنہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شہباز گل

456

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ آٹا گندم اور چینی مافیا کے سرغنہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  ایل این جی کے مہنگے معاہدے کرنے کا سہرا بھی ن لیگ کا کارنامہ ہے،ظالمانہ معاہدوں کی دی گئی سزا آج بھی عوام بھگت رہی ہے،ن لیگ کے آخری سال کا گیس ،بجلی کی مد میں گردشی قرضہ600ارب بڑھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے ایک بات تو ثابت ہو گئی کہ وہ شدید بیمار نہیں ہیں۔ نواز شریف سڑکوں پر گھومتے پھررہے ہیں،ان کی اپنی دی گئی رپورٹس ان کے جھوٹ کا منہ چڑا رہی ہیں۔