کورونا وائرس: ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 881 رہ گئی

486

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 149 جبکہ 6,298 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 469 ، پنجاب میں 96,832 ،بلوچستان میں 12,879 خیبرپختونخواہ 36,118، گلگت بلتستان میں 2,903، اسلام آباد میں 15,649 اور آزاد کشمیر میں 2,299 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,403 پنجاب میں 2,199، خیبرپختونخوا میں 1,250، بلوچستان میں 141، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 67 اورآزاد کشمیر 63 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 970 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 068 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 882  ٹیسٹ کے دوران 300 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 4 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 589  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 56 لاکھ 62  ہزار 91 افراد متاثر، 8 لاکھ 55 ہزار 352 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 79 لاکھ 62 ہزار 425 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔