میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف علی زرداری پر فرد جرم کی سماعت مقرر

436

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری ہمشیرہ فریال تالپور سمیت اومنی گروپ کے غنی مجید پر میگا منی لانڈرنگ کیس پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم محمد خان نے میگا منی لانڈرنگ کی سماعت اور فرد جرم کی تاریخ 9ستمبر مقرر کی ہے۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی آج ہونے والی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

دسمبر2019، میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر رہا کیا گیا تھا۔