سندھ میں بارشوں کے باعث 3 ٹرینیں منسوخ

117

کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی اور اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے3 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ ڈی سی او ریلوے نے بتایا کہ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرام ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کی گئی ہیں۔ منسوخ ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر گاڑیوں کے ذریعے بھیجا جائے گا جو مسافر نہ جانا چاہیں انہیں رقم واپس کی جائے گی۔اس سے قبل گزشتہ روز شہر قائد اور اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ بارش میں3 ٹرینیں منسوخ کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی سے حیدرآباد کے درمیان ٹریک کا کچھ حصہ بارش کے پانی میں بہہ گیا تھا ، ٹریک متاثر ہونے سے اپ اور ڈائون دونوں ٹریک بلاک کر کے ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔عوامی ایکسپریس کو کراچی سے جانے سے روک دیا گیا تھا جبکہ فرید ایکسپریس کو بولہاری کے مقام پر روک دیا گیا تھا۔