بلدیاتی انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس

324

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے حتمی نتائج سامنے آنے سے قبل بلدیاتی انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے ادارہ شماریات، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کے حمتی نتائج جاری نہیں کیے گئے، مردم شماری کے حتمی نتائج سے قبل حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، الیکشن کمیشن اور دیگر کو نئی حلقے بندیوں سے روکا جائے۔