اسلام آباد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے

87
APP13-13 ISLAMABAD: August 31 - Adviser to the Prime Minister on Finance and Revenue, Dr. Abdul Hafeez Shaikh chairing a meeting of the Cabinet Committee on State Owned Enterprises (CCOSOES). APP

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مسائل کو کم کرنے میں عالمی برادری کی اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، ترقی یافتہ اور امداد دینے والے ممالک کی جانب سے ترقی پذیر اور کمزور معیشتوں کیلیے قرضوں میں ریلیف اس ضمن میں مؤثر اقدام ثابت ہو سکتا
ہے،وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ضمن میں عالمی برادری اوررہنماؤں سے اپناکرداراداکرنے کیلیے کہاہے۔ یہ بات انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کے زیراہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب میں کہی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان گروپ 20 ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت اورآئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقوام متحدہ کے دیگراداروں کی جانب سے فوری معاونت کے اقدامات کو سراہتا ہے، ترقی پذیر اورکم آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے عالمی عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔
حفیظ شیخ