غیر قانونی بھرتی ریفرنس، شاہد خاقان و دیگر کی ضمانت میں توسیع

303

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کردی، سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عبوری ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ سماعت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے بے پناہ مسائل ہیں، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مسائل وفاقی، صوبائی یا لوکل گورنمنٹ کے نہیں سب اداروں کو مل کر کراچی کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔