ایل پی جی کی قیمت میں 1.59 روپے فی کلو اضافہ

278

اسلام آباد (آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں ایک اعشاریہ 59 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔ سلنڈر کی قیمت میں 18.83 روپے اضافہ ہوا۔ ستمبر کیلیے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1382 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔