قطر سرمایا کاری کے مواقع سے استفادہ کرے، سنجرانی

230
اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قطر کو پاکستان میں سرمایا کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرنا چاہیے، پاکستان دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے، قطر اور پاکستان نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ادارہ جاتی تعاون سمیت کورونا
وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال، علاقائی و عالمی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومت وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا عالمی وعلاقائی سطح پر پارلیمانوں پر موجودہ صورتحال میں بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا معاشی سرگرمیاں بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے باہمی معاونت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم فورمز پر دوطرفہ تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔