برساتی پانی کی نکاسی کیلیے پمپنگ اسٹیشن کو فعال رکھا جائے،شرجیل میمن

164

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے ساتھ بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے تعلقہ لطیف آباد اور تعلقہ سٹی کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز اور علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کیلیے پمپنگ اسٹیشن کو
فعال رکھنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے حیسکو انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل ہونے تک لوڈشیڈنگ سے گریز کریں تاکہ عوام الناس کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا مظفر میمن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔