بدین، بارش نے پھر تباہی مچادی، 2افراد جاں بحق

211

بدین (نمائندہ جسارت) بدین میں بارشوں نے پھر تباہی مچادی ، مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا، مواصلاتی نظام بھی مفلوج اور رابطے منقطع ہوگئے، لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، متعدد کچے مکان تباہ جبکہ پکے مکانات کو نقصان پہنچا،حکومتی ارکان اسمبلی حلقوں سے غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں گزشتہ شب سے ہونے والی بارشوں نے پھر تباہی مچا دی۔ بارش کے باعث بدین کے نواحی شہر نندو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گررنے سے ملبے تلے دب کر7 برس کا ارشد ملاح جابحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ بدین حاجی ہاشم
خاصخیلی محلے میں 27بر س کا نوجوان واحد بخش کرنٹ لگنے سے چل بسا۔ بارش کے باعث بدین کے بیشتر نشیبی علاقے زیر اب کئی کئی فٹ پانی جمع نشیبی علاقوں میں رہنے والے علاقہ مکین اپنے گھروں تک محصور جبکہ بدین کے دہی علاقوں کی صورتحال اس سے بھی اب تر ہے میونسپل کا عملہ کہیں بھی کام کرتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا علاقہ مکیں اپنی مدد اپ کے تحت گھروں گلیوں اور محلوں میں سے پانی نکالنے لگے بدین میں بارشوں تباہی مچادی ہے گلیاں اور سڑکیں ندی نالے کی طرح بہنے لگی ہیں بدین کے قدیمی قبرستان شاہ قادری ،مولوی حاجی احمد ملاح بھی بارش ے مکمل زیر آب آگئے۔ بدین شہر سمیت نندوشہر،ٹنڈوباگو،کھوسکی،شادی لارج،پنگریو،سیرانی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں ہونے والی بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔جی ڈی اے کے رکن صوبائی حسنین مرزا نے متاثرہ علاقوں کو دورہ کیا اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ہر قسم کی ممکن مدد کرنے یقین دہانی کرادی لیکن پیپلز پارٹی تعلق رکھنے والیارکان اسمبلی نے اب تک متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔