فورٹ پولیس نے ماتمی جلوس پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا

183

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بجلی کی طویل بندش کیخلاف احتجاج کرنے والوں اور ماتمی جلوس کے شرکاء میں تصادم، فورٹ پولیس نے ماتمی جلوس پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا۔ عزادار رابطہ کمیٹی کی جانب سے درج کرا ئی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عاشورہ کے دن حیسکو کے ستائے عوام پکا قلعہ چوک پر ٹائر نذر آتش کر کے حیسکو کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ ماتمی جلوس کی گزر گاہ شاہی بازار پر راستہ نہ دینے پر پتھرائو کیا اور ڈنڈے چلائے۔ احتجاج پرُامن سب کا حق ہے لیکن اس طرح کا رویہ ماتمی جلوس پر پتھرائو و ڈنڈے مارنا کہاں کا انصاف ہے۔ چیف آرگنائزر عزادار رابطہ کمیٹی زوار عبدالستار درس نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے بے نقاب کیا جائے۔