فوٹو گرافر حسنین علی واحد کی والدہ کے انتقال پر مختلف افراد کی تعزیت

181

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر پریس فوٹو گرافر علی واحد کی اہلیہ اور فوٹو گرافر حسنین علی واحد کی والدہ اور فوٹو گرافر شاہد علی کی بھابھی کا دس محرم کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پیر کے روز مرکزی جامع مسجد یونٹ نمبر پانچ لطیف آباد میں جبکہ تدفین لطیف آباد نمبر 10 کے قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ مکینوں اور عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علی واحد کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راحیل قریشی، جنرل سیکرٹری عرفان قائم خانی، سینئر نائب صدر شیخ احسن معید، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے پریس ترجمان اصغر علی خان یوسفزئی و دیگر نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔