حیدر آباد، واسا کے ڈی جی غلام محمد قائم خانی کا مختلف پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ

128

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایچ ڈی اے واسا کے ڈی جی غلام محمد قائم خانی کا مختلف پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ حیدرآباد لطیف آباد اور سٹی کے نکاسی آب کے حوالے سے ملازمین کو ہدایات جاری ، بارش کے پیش نظر پمپنگ اسٹیشنوں کی تمام موٹریں چلاکر نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے۔ مشینوں کو پانی میں موجود اور گندگی کے ڈھیروں اور پمپنگ اسٹیشن پر سیوریج کا پانی باہر جمع ہونے پر عملے کو سخت تنبہیہ کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنوں پر عملے کی لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کام چور ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا، وہ گھر جائیں کام کرنے والے ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کی قدر کرتا ہوں۔