شہدادپور، چور دکان کے تالے توڑ کر موجود ہزاروں روپے نقد لے کر فرار

190

شہدادپور (نمائندہ جسارت) چوری کی وارداتوں میں اضافہ، چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر آسانی سے چوری کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔ راجپوت کالونی میں عدیل احمد راجپوت کی دکان کے تالے توڑ کر دکان میں چور چوری کر رہے تھے کہ پڑوسی کے اٹھنے پر دکان میں موجود ہزاروں روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔ شہریوں کا ایس ایس پی سانگھڑ و دیگر حکام سے مطالبہ ہے کہ شہدادپور شہر میں بڑھتی ہو چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے۔