حیدرآباد :حیسکو کا غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن ،نظام زندگی مفلوج

487

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے شہر بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈائون، کئی علاقوں میں ٹرانسفارمر موجود نہیں، نظام زندگی مفلوج ہوگیا، حیسکوکی نااہلی کے باعث 9 اور 10 محرم کو بھی بجلی کا غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن جاری رہا جبکہ پیر کے روز شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ لیاقت کالونی، پکا قلعہ میں پانچ مقامات، کچا قلعہ، یونٹ نمبر 12 لطیف آباد، الیاس آباد، شاہی بازار میں ٹرانسفارمر کئی روز سے خراب ہیں جس کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں جبکہ لطیف آباد کے بیشتر علاقوں اور سٹی میں پیر کی صبح بارش کی پہلی بوند کے ساتھ غائب ہونے والی بجلی سہ پہر تین بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہوئی۔ حیسکو کی نااہلی اور کرپشن کیخلاف شہری سراپا احتجاج ہیں اور کئی مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔