صحابہؓ کی شان میں گستاخی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، سنی ایکشن کمیٹی

341

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سنی ایکشن کمیٹی ضلع حیدر آباد کی جانب سے کراچی میں دس محرم کے جلوس میں صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر محمد اللہ قریشی، قاری عبدالغفار، محرم الدین و دیگر نے کہا کہ صحابہؓ کرام کی شان میں گستاخی کرکے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی ناپاک سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظمت صحابہؓ مسلمانوں کا جذبہ ایمانی ہے۔ کراچی سمیت پورے ملک میں صحابہؓ کی شان میں گستاخی لمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر فرقہ واریت کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔