حیدر آباد، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عدالت بھیجنے کا حکم

139

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سو ل جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 11 کی عدالت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، فراڈ، سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور تین بوتلیں شراب رکھنے کے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات میں ملوث ملزم سنی ولد جمیل شیخ ساکن مہر علی سوسائٹی یونٹ نمبر 11 لطیف آباد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا، ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں پر پولیس پوسٹ ایئر پورٹ کی پولیس کی جانب سے اے سیکشن تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم کو ڈی ایس پی لطیف آباد مسعود اقبال کی سربراہی میں انچارج پولیس پوسٹ ایئر پورٹ انسپکٹر شکیل احمد سولنگی نے خفیہ اطلاع پر اپنے اسٹاف کے ہمراہ کورائی گوٹھ چوک کے قریب چھاپا مار کارروائی کے دوران تین بوتلوں شراب سمیت گرفتار کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔