بلاول کی سرینگر میں عزاداروں پر تشدد اور گرفتار یوں کی مذمت

372

کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے سرینگر میں عزاداروں پر پیلٹ گن سے فائرنگ اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے ایک بیان میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ قابض فوج نے سیاہ تاریخ رقم کی ہے، عزاداری مسلمانوں کا بنیادی حق ہے، بھارتی فوج مظالم اور سفاکیت سے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پرامن عزاداران سے خوف بھارتی فوج کی کمزوری کا ایک اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے شماری کی طرح عزاداری بھی کشمیری مسلمانوں کا بنیادی حق ہے ۔ بھارتی فوج مظالم اور سفاکیت سے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے ۔