حیدرآباد میں یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

174

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح حیدرآباد میںیوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ پرامن ماحول میںمنایا گیا۔شہر بھر سے مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے 200 کے قریب ماتمی و تعزیہ علم وذوالجناح جلوس نکالے گئے۔مرکزی جلوس انجمن حیدری کے تحت قدم گاہ مولا علیؓ سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے گذرتا ہوا کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ۔جلوس کے راستوں میں شہر بھر میں دودھ ، پانی کی سبلیں لگائی گئی تھیں جبکہ شہر بھر سے تعزیوں کے جلوس بھی نکالے گئے جبکہ چھوٹکی گھٹی اور اسلام آباد چوک پر ہائی دوس  کے روایتی مقابلے ہوئے۔ محرم الحرام کے حوالے سے حیدرآباد پولیس کا سیکورٹی پلان کا خصوصی پلان تشکیل دیا گیا تھا۔ محرم الحرام امن و امان برقرار رکھنے اور فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کیلیے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو صاحب کی قیادت میں تقریبا 3 ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔