صدر مملکت کا استقبالیہ، 10 ن لیگی ارکان اسمبلی کی معذرت

167

لاہور (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایوان صدر میں دیے گئے استقبالیے میں مسلم لیگ ن کے 10 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کے معذرت کرلی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کے سربراہ سید حسن مرتضیٰ ایوان صدر جانے والوں میں شامل ہیں۔ صدارتی تقریب میں شرکت سے معذرت کرنے والے 10 (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی معذرت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی سمیت ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کو اپنی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں مدعو کر رکھا ہے۔