وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

146

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ( منگل کو) ہوگا،کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی ،معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا، کابینہ کو قانونی ٹیم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کرے گی،وفاقی کابینہ کوکراچی کی صورتحال اورامدادی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا، ایجنڈے کے مطابق بڑے ائرپورٹس کو آئوٹ سورس کرنے کی ٹائم لائنز اور بنچ مارکس طے ہوں گے، کراچی میں نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی اورنکاسی آب پیکیج پر بات کی جائے گی۔ کابینہ کو ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال اورنقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے کابینہ کو مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دیں گے۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد،لاہور، کراچی، پشاور اور ملتا میں بلند عمارتوں کی تعمیر ات کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا،کابینہ منظوری کے بغیرسرکاری تقرریوں سے متعلق کابینہ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔