بجلی کے ستائے شہریوں اور جلوس کے شرکاء میں تصادم

116

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور ماتمی جلوس کے شرکاء میں تصادم۔ فورٹ پولیس نے ماتمی جلوس پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ۔عزادار رابطہ کمیٹی کی جانب سے درج کرا ئی گئی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عاشورہ کے دن حیسکو کے ستائے عوام پکا قلعہ چوک پر ٹائرنذرآتش کر کے  احتجاج کر رہے تھے۔ ماتمی جلوس کی گزر گاہ شاہی بازار پر راستہ نہ دینے پر پتھرائو کیا اور ڈنڈے چلائے۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس طرح کا رویہ ماتمی جلوس پر پتھرائو اور ڈنڈے مارنا کہاں کا انصاف ہے ۔چیف آرگنائیزر عزادار رابطہ کمیٹی زوار عبدالستار درس نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے بے نقاب کیا جائے۔