پنیاری پولیس کے ہاتھوں مین پوری فروش پکڑا گیا،منشیات برآمد

186

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت لیاقت پل روڈ کے قریب 2 مشکوک افراد کو روک کر چیک کیا جن کی تلاشی لینے پر 300 مضر صحت مین پوری برآمد ہوئی۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔گرفتار ملزم فیضو علی ولد محمد علی ملک کے قبضے سے برآمد 150 مین پوری اور موٹرسائیکل ہونڈا CD-70 نمبر HDM-5140 انجمن نمبر 1639216, چیچز نمبر 139053 پولیس نے تحویل میں لے لی۔گرفتار ملزم کا ساتھی علی ملک ایک تھیلے میں 150 مین پوری اور موٹرسائیکل ہونڈا CD-70 انجن نمبر 1907521 چیچز نمبر 590671 چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔