بھارت، لاک ڈائون میں محصور 200پاکستانیوں کی واپسی متوقع

139

لاہور (آن لائن) کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے بھارت میں محصور ہو جانے والے 200 پاکستانیوں کی 3ستمبر کو وطن واپسی متوقع ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائوکے پیش نظر پاک بھارت سرحد کو مارچ میں بند کر دیا گیا تھا تاہم اس دوران شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا بھی گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات، مہاراشٹر، دہلی اور راجھستان میں محصور ہوجانے والے 200پاکستانیوںکی 3 ستمبر کو واپسی متوقع ہے جس کے لیے واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔