حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں،پرویز ملک

183

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے’’شہادت یوم حضرت حسینؓ‘‘ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں مگر انسان حق پر ڈٹ جائے اور ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینی ہے۔دین اسلام اجازت نہیں دیتا کہ کسی شخص کو فرقے یا مذہب کی بنیاد پر قتل کیاجائے۔ ہمارا دین امن اوربھائی چارے کو فروغ دینے کا درس دیتاہے،ہمارے اندر بڑے تشخص کے خاتمے کے بعد تفرقہ بازی شروع ہو گئی۔تفرقہ بازی اور گروہ بندی کی وجہ سے دشمن نے ہمیشہ اسلام و مسلمانوں کو کمزور کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جاری اخراجات کے لیے پیسے نہیں کیونکہ ٹیکس ریونیو نہیں بڑھ سکا۔ہم نے ٹیکس ریونیو بڑھا کر دکھایا۔ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہیں بیمار معیشت ملی تھی۔موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں۔پیٹرول بحران پر حکومتی رویہ نے چینی اسکینڈل کی یاد تازہ کردی ہے۔عوام کا دل تبدیلی سے بھر کیا گیا ہے،سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کے تمام دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں عوام بھوکوں مرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، وزیراعظم الزامات لگا کر اپوزیشن کی کردار کشی کرنے سے اپنی نااہلی اور ناکامی نہیں چھپا سکتے۔ آج حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے معیشت گر چکی ہے۔