پنگریو، وارڈ نمبر تین میں نوجوان بجلی  کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق

142

پنگریو (نمائندہ جسارت) وارڈ نمبر تین میں رہائش پذیر نوجوان محنت کش مختار احمدانی بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ متوفی نوجوان پنکھے کی مرمت کررہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی نے پسماندگان میں چار بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔