لاڑکانہ ، ایک ہی روز آوارہ کتوں نے چار بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد کو زخمی کردیا

126

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ اور گردونواح میں ایک ہی روز آوارہ کتوں نے چار بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 8 سالہ عیان علی عمرانی، 10 سالہ شاہ زیب، 7 سالہ زارا، 3 سالا اقصیٰ، 18 سالہ حرمت بی بی، بشیر احمد، 46 سالہ شادی خان اور 50 سالہ غلام مصطفیٰ شامل ہیں جنہیں زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں ویکسین اور ضروری علاج دے کر فارغ کیا گیا۔ سینٹر انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے جنہیں ویکسین اور ضروری علاج دے کر ڈسچارج کیا گیا ہے۔