سکھر،بارش سے 188 فیڈرز ٹرپ کرگئے ،صارفین پریشان

160

سکھر( نمائندہ جسارت) شدید بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سیپکو کے مختلف علاقوں میں ٹرپنگ، 188 فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ترجمان سیپکو کے مطابق، سکھرکل 72، لاڑکانہ سرکل82، اور دادو سرکل 34 میں فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ گڈو لیفٹ، اباڑو، میرپورماتھیلو، کشمور، شکارپور، شہداد کوٹ، ٹھل، آر دیرو، جیکبآباد، ہمایوں، گڑھی یاسین، کندھکوٹ، نئودیرو، ڈہرکی، کے این شاہ، سکر، نارا، خیرپور، لاڑکانہ سٹی، لاڑکانہ سائٹ، میڈجی، میہڑ، راندھن، ٹھارو شاہ، کنڈیارو، آرائین روڈ سکر اور پیر جو گوٹھ میں فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔سیپکو چیف محمد سلیم نے کام پر مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات دیے ،سیپکو فیلڈ کارکنان متاثرہ علاقوں کو بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لیے مصروف ہیں اوربہت جلد تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔