شکارپور، سینئر صحافی مرحوم مرتضیٰ ابڑو کا سوئم،  فاتحہ خوانی میں لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت

343

شکارپور (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی شکارپور پریس کلب کے صدر مرحوم مرتضیٰ ابڑو کے سوئم کی دعا فرقانیہ ہال میں منعقد ہوئی، ایصال ثواب، بلند درجات اور دعائے مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ فاتحہ سوئم میں سیاسی، مذہبی، فلاحی، ادبی، تعلیمی، صحافی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں رحیم بخش جمالی، ابراہیم بروہی، دیدار سومرو، عاشق دایو، عمران سومرو، حمیر چانڈیو، طارق پٹھان، سارنگ بپڑ، وحید بروہی، کامران اعوان، وحید پھلپوٹو اور دیگر معززین شہری، عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔