پاک افغان بارڈرز، باب دوستی  2 روز بندش کے بعد کھول دیے گئے

290

کوئٹہ/ پشاور (آن لائن) پاک افغان طور خم بارڈر، تفتان بارڈر اور باب دوستی کو 2 روز بندش کے بعد کھول دیاگیا، ناٹو سپلائی و تجارت بحال، افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی بھی شروع ہو گئی، پشاور کے تمام بازار بھی 4 روز بعد کھل گئے ہیں جبکہ بی آرٹی سروس بھی 2 روز بعد کھل گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اندرون شہر کو سیل کیاگیاتھا۔