لاہور: بیوہ پر جھوٹا مقدمہ اور  تہمت لگانے پر2لاکھ روپے جرمانہ

257

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ خاتون کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنانے اور اس پر ناجائز تعلقات کے الزامات لگانے والے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، ہائیکورٹ نے سول عدالت کو بیوہ خاتون کے گھر کا قبضہ دلوانے اورغیر قانونی قابض پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس
چودھری مسعود جہانگیر نے محمد الیاس کی درخواست پر6 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کے پاس اتنی فراغت نہیں اورنہ ہی عدالتیں خاموش تماشائی ہیں، قرآن کے تحت عدالتیں لوگوں کی امانتیں انہیں واپس کرنے کی پابند ہیں، محمد الیاس نے لالچ میں آکر اپنے چچا کے مکان کی جعلی دستاویزات تیار کرائیں۔ فیصلہ کے مطابق در خوست گزار الیاس نے بیوہ ممتاز بیگم اور اس کے بیٹے کو ان کے حق سے محروم رکھا۔