چیئرمین نیب نے تقرر وتبادلے کیلیے نئی پالیسی کی منظوری دیدی

137

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو(نیب) کے افسران کے تقرر و تبادلے سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی گئیجس کے مطابق گریڈ 16 اور زائد کے افسران کسی اسٹیشن پر 3 سال تعینات رہ سکیں گے اور تعیناتی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال بھی ہوسکتی ہے، نوٹیفکیشن میں سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی اسٹیشن پر لمبی تعیناتی کی وجوہات بتانا ضروری ہوگا، افسران کی نیب کوئٹہ و سب
آفس جی بی میں تعیناتی 2 سال کیلیے ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت جی بی میں 2 سال کی تعیناتی نیب راولپنڈی کے زمرے میں نہیں آئے گی، 5 سال تک تعیناتی کی منظوری وجوہات کے ساتھ مجاز اتھارٹی دے گی۔