خیبرپختونخوامیں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بوسیدہ ہوچکی ‘ شوکت یوسفزئی

139

پشاور۔31اگست(اے پی پی )صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بوسیدہ ہوچکی ہیں جن کی تبدیلی پر 40ارب روپے لاگت آئے گی‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاواحد حل ڈیم ہے‘ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ نہ صرف ڈیم پرعملی کاآغازکیابلکہ صوبے کی بجلی وہیلنگ سسٹم پر ڈال کر صنعتوں کو فائدہ دیا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پراپوزیشن کی بحث کوسمیٹتے ہوئے کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ہائوس میں بجلی مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں
بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ٹرانسمیشن لائن کی تبدیلی پرچالیس ارب روپے کاخرچہ آئے گابوسیدہ لائن1900میگاواٹ بجلی برداشت کرنے کے قابل نہیںانہوں نے کہاکہ ڈیم بننے سے ہی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی پر حملے کی بات کی جارہی ہے بتایاجائے کس نے حملہ کیامجھ پر بھی ایف آئی آردرج ہوئی اس وقت میں کہاں تھا ہم پر انتقامی کارروائیاں کی جارہی تھی۔