عوام اب بھی نواز شریف کا انتظار کر رہے ہیں،مریم نواز

141

سرگودھا(صباح نیوز)عوام اب بھی نواز شریف کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ترقی کا سفر وہاں سے شروع کیا جائے جہاں سے ر کاتھا، عوام ابھی نواز شریف سے لازوال محبت کرتے ہے ،جہاں بھی جاتی ہوں انکی صحت کے متعلق دریافت کیا جاتا ہے ،اور انکی صحت کیلیے دعائیں بھی کی جاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھیرہ ریسٹ ایریا میں قیام اور عوام سے ملاقات دوران کیا ، بھیرہ میں عوام نے مریم نواز سے نوازشریف کی طبعیت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے حوا لے سے نیک خواہشات کااظہار کیا ، ریسٹ ایریا
میں موجود لوگوں کاکہناہے کہ وہ نوازشریف کا ابھی انتظار کررہے ہیں کہ وہ واپس آئیں اور ملک کو ترقی کے سفر وہاں سے شروع کریں جہاں سے رکاہے ۔ لاہور سے اسلام آباد جا تے ہوئے مریم نوازشریف نے کچھ دیر بھیرہ موٹروے ایریا میں قیام کیا جہاں ہر عمر کے مداح ان کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور مریم نواز شریف بھی ان میں گھل مِل گئیں اور انہوں نے مریم نواز کے ساتھ ڈھیر ساری سیلفیاں بنوائیں۔