اٹلی: کشتی میں آتش زدگی3تارکین وطن ہلاک

420
اٹلی: کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے مہاجر کی لاش ساحل پر منتقل کی جا رہی ہے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ لگنے سے 3 تارکین وطن ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطالوی حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ کشتی کے انجن میں آگ لگنے سے پیش آیا۔ آتش زدگی کے وقت کشتی میں 20 تارکین وطن سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ امدادی کارروائی کے دوران 2 پولیس افسر بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے،جب کہ کوسٹ گارڈز لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کررہے ہیں۔