بھارت میں سیلاب سے مزید 24 افراد ہلاک

273

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارش اور سیلاب کے باعث 24افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش اور اڑیسہ میں سیلاب کے باعث شہریوں کی حالت بہت خراب ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ ماہ کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارش ہوئی،جس کے باعث بھارت کے وسطی حصے کو ڈیم بھرنے کے بعد سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 اضلاع متاثر ہوئے اور وہاں سے 9 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔