اسپین کے جنگلات میں آگ‘ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

169

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے جنگلات میں لگنے والی خوف ناک آگ نے 9ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کر دیا۔ اسپین کے جنوبی علاقوں میں لگی آگ رہایشی مکانات کے قریب پہنچ گئی ہے اور متاثرہ علاقوں سے ہزاروں لوگ محفوظ مقامات میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث 4 روز سے لگی آگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور امدادی اہل کاروں کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔