امریکی صدارتی انتخابات میں حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ

167

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خفیہ اداروں سے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی ایجنسیوں سے صدارتی انتخابات کو محفوظ بنانے کی ذمے داری واپس لے لی گئی۔ ادھرڈیموکریٹک پارٹی نے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنسی کا دفتر کانگریس کو سیکورٹی سے آگاہ رکھنے کی ذمے داری سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ اسپیکر نینسی پلوسی اور کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ڈیموکریٹ سربراہ آدم شف کا کہنا تھا کہ عوام کو جاننے کا حق حاصل ہے کہ بیرونی طاقتیں کس طرح جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حکومتی اقدام کا مقصد کانگریس کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (او ڈی این آئی) سے رابطوں کو منقطع کرنا ہے۔