جرمنی میں کورونا کی بندشوں کے خلاف پُرتشدد ریلی

169

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کے خلاف شہریوں کا احتجاج پُرتشدد رخ اختیار کرگیااور مشتعل افراد نے پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ ادھر صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دائیں بازہ کے انتہا پسندوں کی ہنگامہ آرائی جمہورت پر ناقابل برداشت حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب جرمنی کی آئینی عدالت نے برلن میں مظاہروں پر لگی پابندی کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔ برلن کی مرکزی شاہراہ پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جسے عدالت نے غیر محفوظ قرار دے دیا۔