کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ پہلے وزیراعظم جان میکڈونلڈ کا مجسمہ گرا دیا گیا

275

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے سابق وزیراعظم جان میکڈونلڈ کا مجسمہ گرا دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مونٹریال شہر میں مشتعل مظاہرین نے ملک کے پہلے وزیراعظم سر جان اے میکڈونلڈ کا تاریخی مجسمہ گرا کر سر کو مجسمے سے جدا کر دیا۔ ادھر شہری انتظامیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں کی آڑ میں تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کیا جائے۔ میک ڈونلڈ 19 سال تک کینیڈا کے وزیر اعظم رہے۔ وہ انفرا اسٹرکچر اور تعمیراتی پالیسیوں کے ساتھ چند متنازع اقدامات کی وجہ سے مشہور ہوئے،جن میں ڈیڑکھ لاکھ سے زائد بچوں کو زبردستی بورڈنگ اسکول بھیجا گیا۔