بھارت کے سابق صدر پرنب مکھر جی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

293
بھارت کے سابق صدر پرنب مکھرجی کی فائل فوٹو

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے سابق صدر پرنب مکھر جی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں رواں ماہ کے آغاز میں دماغ کی سرجری کے لیے نئی دہلی کے فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ دماغی سرجری کے بعد پھپھڑوں میں پھیلنے والے انفیکشن کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پرنب مکھر جی بھارت کے تیرہویں صدر تھے، جو 2012 ء سے 2017 ء تک عہدے پر فائز رہے۔