انتشارپھیلانے والوں کے خلاف ریاست کارروائی کرے گی، گورنر

213

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں جما عت اہلسنّت کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفدنے صحابہ کرام ؓکی توہین کے افسوس ناک واقعے کی طرف گورنر کی توجہ مبذول کرائی،گورنر نے یقین دلایا کہ ملک میں قیام امن اور فرقہ ورانہ کشیدگی کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے ملک میں انتشار کا سبب بننے والے عناصرکے خلاف ریاستی و قانونی ادارے بلا امتیاز کارروائی کریں گے۔