فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ17ہزار400 روپے رہی

238

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کا اضافہ رہا اور فی اونس سونے کی قیمت 1969 ڈالرز کی سطح پر جا پہنچی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 400اور دس گرام سونے کی قیمت 601 روپے اضافے سے 1لاکھ652 روپے رہی ۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے اضافے سے1400روپے ریکارڈ کی گئی۔