پاکستان اسٹاک میں تیزی:47 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

329

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 54.71 پوائنٹس کے اضافے سے41110.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ47.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب 5 کروڑ 24 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت52.72فیصد زائد رہی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41310.28پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے سبب انڈیکس41019 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 0.13فیصد اضافے سے41110.93پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس11.80پوائنٹس کے اضافے سے17707.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس153.15پوائنٹس کے اضافے سے28960.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں198کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 196میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر76کھرب 50ارب36کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو99روپے کے اضافے سے1779روپے اورنیسلے پاکستان68.33روپے کے اضافے6068.33روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر فائبر65.75روپے کی کمی 810.98روپے اورسیپ ہائر ٹیکس55.24روپے کی کمی سے840.01 روپے ہوگئی۔