اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 166.70روپے ہو گئی

485

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40 روپے سے کم ہو کر 165.80روپے اور قیمت فروخت 166.60 روپے سے کم ہو کر166روپے پر آ گئی ۔اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے سے گھٹ کر166.20 روپے اور قیمت فروخت167روپے سے گھٹ کر166.70روپے پر ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50ُٰپیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50ورپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے کم ہو کر 199روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 220روپے سے بڑھ کر220.50روپے اور قیمت فروخت 222روپے سے بڑھ کر 222.50روپے ہو گئی ۔