داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کی رجسٹریشن 7ستمبرتک ہوسکے گی

149

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے تعلیمی سال برائے 2021ء میں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7 ستمبر 2020ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ اور ایڈمیشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق شہر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ طلبہ کی سہولت کے لیے کیا گیاہے۔