دنیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑیوں نے عالمی تنظیم بنالی

230

نیو یارک(جسارت نیوز)نواک جوکووچ کی قیادت میں پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا، یوایس اوپن ٹینس سے قبل ٹاپ پروفیشنل ٹینس پلیئزز نے متوازی تنظیم بنالی۔ دنیا کے مایہ ناز ٹینس کے کھلاڑیوں پر مشتمل پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن(پی ٹی اے)کا قیام عمل میں آگیا ہے جس کی قیادت معروف ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کررہے ہیں۔اس تنظیم کے قیام کا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ نئی تنظیم کھلاڑیوں کے لیے مزید اقدامات اور پرائز منی کیلئے اقدامات کرے گی اور نئی تنظیم اپنے علیحدہ سرکٹ کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کے اعصام الحق سمیت 50 کھلاڑیوں نے ابتدائی اجلاس میں شمولیت حاصل کرلی ہے، 100 سے زائد دیگر کھلاڑیوں نے آن لائن رجسٹریشن کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق اے ٹی پی نے پی ٹی پی اے کے قیام پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے، اس میں اندرونی اختلافات کے بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔