نوواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن جیت لیا

345

نیویارک(جسارت نیوز)سربیا کے نوواک جوکووچ نے فائنل میں کینیڈا کے مائیلوس رائونک کو ہراکر سنسناٹی اوپن جیت لیا۔عالمی نمبر ایک نے کیریئرکا 80واں ٹائٹل اپنے نام کیا اور رافیل نڈال کا 35مرتبہ اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔17گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوکواک جوکووچ نے پہلا سیٹ ا6-1سے ہارنے کے بعد 29سالہ کینیڈین حریف مائلوس رائونک کوسنبھلنے کا موقع نہ دیا۔جوکووچ نے دوسرا ور تیسرا سیٹ جیت کر 2020 میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقراررکھا ، اورکیریئر کا 80 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا، نوواک جوکووچ نے اسپینش اسٹار رافیل نڈال کا 35 مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔