کیریبیئن پریمیئر لیگ، گیانا ایمیزون واریئرزکی کامیابی

237

پورٹ آف ا سپین (جسارت نیوز) نکولس پوران کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کے 20 ویں میچ میں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ میں تیسری فتح حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی طرف سے ملنے والا 151 رنز کا ہدف بآسانی 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نکولس پوران میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ پورٹ آف ا سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 20 ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، جوشا ڈی سلوا 59 اور رام دین نے ناقابل شکست 37 رنز بنائے، کپتان کرس گرین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نکولس پوران کی تباہ کن بلے بازی اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف بآسانی 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نکولس پوران نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے بولرز کی خوب دھلائی کی اور 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نہ صرف ناقابل شکست سنچری اسکور کی بلکہ اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جان رس نے2 جبکہ الزاری جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نکولس پوران مرد میدان قرار پائے۔